اتوار , 28 نومبر 2021

جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار ومبلڈن کو منسوخ کیے جانے کا امکان

کورونا وائرس کے باعث سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کئے جانے کا امکان ہے۔دنیائے ٹینس کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن چیمپیئن شپ کورونا وائرس کے باعث خطرات سےدوچارہے، ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ جلد متوقع ہے۔دنیائے ٹینس کا قدیم ترین ایونٹ ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں شیڈول ہے، آل انگلینڈ کلب کےمطابق موجودہ حالات کےپیش نظر ایونٹ منسوخ ہونا ناگزیر ہے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے 2019 میں گھاس پر کھیلے جانے والے واحد گرینڈ سلم ومبلڈن کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا تھا جبکہ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر  ریکارڈ 8 بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ اگر ایسا ہوا تو دوسری جنگ عظیم کے بعد ومبلڈن کو پہلی بار منسوخ کیا جائے گا۔ اس سے قبل سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن بھی ستمبر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کو ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ملتوی ہوا تو پھر ٹیموں کے شیڈول کے باعث ورلڈ کپ 2 سال بعد ہی ہوسکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …