جمعرات , 25 اپریل 2024

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کوروناو ائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  46 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کوروناو ائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک برطانیہ اور اسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …