جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی کی افواج اور دہشت گردوں نے شام کے علاقہ ہسکہ پر گولہ باری کی۔ دو عام شہری ہلاک

شام کے شمال مشرقی صوبے الہسقہ کے مغربی سیکٹر میں رہائشی محلوں پر  ترک فوجی دستوں اور اتحادی عسکریت پسندوں نے مارٹر گولوں کے بیراج شروع کیے جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کو بتایا کہ ترک فوجیوں اور ان کے قریبی دہشت گردوں نے جمعرات کی سہ پہر کو صوبے کے ٹل تمر ضلع میں واقع گاؤں قبر الصقیر اور الابوش گاؤں میں عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …