ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں میں مالی آگاہی کو فروغ دینے کیلیے آن لائن گیم متعارف کرادیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل فنانشل لیٹریسی پروگرام اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی شراکت داری کے ساتھ نوجوانوں میں مالی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ای لرننگ پورٹل اور آن لائن گیم کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے آغاز کیے جانے والے اس ای لرننگ پورٹل کو نوجوانوں میں مالی مینجمنٹ کی مہارت اور مالی معاملات کی تفہیم کو مستحکم کرنےکے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ’ یہ ملک کا پہلا آن لائن مالی لٹریسی کورس ہے جس میں اسباق کہانی پر مبنی گیم فارمیٹ کے ذریعے اردو اور انگریزی زبان میں فراہم کیے جائیں گے‘۔اس گیم کو عمر کے اعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک (3 سے 12) یعنی بچوں کے لیے، دوسرا (13 سے 17) یعنی نوجوانوں کے لیے جب کہ تیسرا (18 سے 29) یعنی بالغوں کے لیے۔

اسٹیٹ بینک کے گیم ‘پوم پاک’ کو صارفین ڈیسک ٹاپ براؤزر پر استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اس گیم کو صارفین گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر کے اسمارٹ فونز پر بھی کھیل سکتے ہیں۔یہ گیم پاکستانی عوام کو ایک کامیاب کاروبار کا آغاز کرنے سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …