جمعرات , 18 اپریل 2024

ڈینیل پرل کیس: سندھ حکومت ملزمان کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

کراچی: سندھ حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور کل تک اپیل دائر کردی جائے گی۔گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان فہدنسیم احمد، سیدسلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو رہا کرنے جب کہ احمدعمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔آج حکومت سندھ نے عدالتی فیصلے کے بعد امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں رہائی پانے والے تین ملزمان کو تین ماہ کے لیے حراست میں لے لیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کونقص امن کے آرڈیننس کے تحت حراست میں رکھنےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔امریکا نے ڈینیل پرل قتل کیس میں نامزد ملزمان کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …