بدھ , 24 اپریل 2024

ٹوئیٹر نے سعودی عرب، مصر اور دیگر عرب ممالک کے حکومتی عہدیداروں کے اکاونٹس ڈیلیٹ کر دیئے

رائٹرز نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ، ٹویٹر نے جمعرات کو مصر ، سعودی عرب ، انڈونیشیا ، ہونڈوراس اور سربیا کی حکومتوں سے منسلک ہزاروں اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹوئٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ان اکاؤنٹس کو اس لیے حذف کردیا ہے کیونکہ یہ کاونٹس ایک تو ٹوئیٹر کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کررہے تھے تو دوسری جانب یہ اکاونٹس عالمی ادارہ صحت کے کرونا وائرس سے متعلق بنائے گئے قوانین کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو مذہبی اجتماعات کرنے پر اکسا رہے تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ سعودی اور دیگر ممالک کے عہدیداران قطر اور ترکی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے غلط خبریں پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہے تھے جبکہ ٹوئیٹر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ "جو معلومات ہم نے حاصل کی ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان (حذف شدہ اکاؤنٹس) کو مصری حکومت کی ہدایت مل رہی تھی کہ لوگ کرونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کو پامال کریں اور زیادہ سے زیادہ مذہبی اجتماعات کا مظاہرہ کریں۔ ٹوئیٹر کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ اکاونٹس سعودی بادشاہت کی جھوٹی تعریفیں کر رہےتھے اور کرونا وائرس سے متعلق سعودی عرب میں متاثرین اور ہلاکتوں کے غلط اعدادو شمار ظاہر کر رہے تھے ساتھ ہی یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی تعریف کی جا رہی تھی روئٹرز نیوز ایجنسی نے مزید کہا کہ یہ اکاؤنٹس سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے چل رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …