بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی میں 20 سال سے کم عمر شہریوں پر کرفیو نافذ

رکی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 20 سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ  کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر 4 اپریل سے تا حکم ثانی 20 سال سے کم عمر شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے اسی طرح دارالحکومت انقرہ سمیت 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ پر نہیں ہوگا۔

رجب طیب اردوغان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ترکی میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 921 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 425 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …