جمعہ , 19 اپریل 2024

کروناوائرس: پی سی بی کا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سے متعلق بڑا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، کرونا کے باعث کرکٹ سرگرمیاں منعقد نہیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے باعث کسی بھی کرکٹ سرگرمی کے لیے این او سی جاری نہیں ہوگا، چند منتظمین نے این او سی کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا جنہیں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ مہلک وائرس کے باعث این او سی نہیں دیا جائے گا۔’’ اس وقت مناسب یہی ہے کہ ہم اپنی واضح اور جامع پالیسی پر عمل کریں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے‘‘۔

خیال رہے کروناوائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ فائیو کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز ملتوی کرچکا ہے۔ اور کہا ہے کہ میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ردعمل میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر پی سی بی کا فیصلہ بہت اچھا ہے، پی ایس ایل کے فینز مایوس نہ ہوں، صورتحال بہتر ہوتے ہی پی ایس ایل کے میچز دوبارہ ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …