بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا وائرس سے ملکی برآمدات متاثر، ایک ماہ میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی: گزشتہ ماہ ملکی برآمدات ایک 80 ارب کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مارچ میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر تھی۔ ایک ماہ میں تجارتی خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔دوسری جانب جولائی سے مارچ کے دوران برآمدات 2 فیصد اضافے سے 17 ارب 45 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 14 فیصد کمی کے بعد 34 ارب 81 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح نو ماہ میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی کے بعد 17 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی درآمدات میں بھی واضح کمی آئے گی جس سے پاکستان کی برآمد ات میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …