ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں جبکہ کورونا وائرس ایک مریض کی وجہ سے 70 افراد میں وائرس منتقل ہوتا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جس مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے وہ اس سے پہلے 30 سے 40 افراد سے ملاقاتیں کر چکا ہوتا ہے۔سعودی وزرات صحت کے ترجمان کے مطابق ہدایات پر جتنا سختی سے عمل ہوگا اتنا جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکے گا ۔ اس سے قبل سعودی عرب کے حکام نے اسلامی ممالک کو رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور ہوٹلوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …