اتوار , 24 اکتوبر 2021

نیویارک کے چڑیا گھر میں شیر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے چڑیا گھر کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے چڑیا گھر کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انتظامیہ نے چڑیا گھر کو پہلے ہی عوام کیلئے بند کر رکھا ہے۔چڑیا گھر میں موجود دیگر دو ٹائیگرز اور تین افریقی شیر بھی خشک کھانسی کا شکار ہیں، لیکن انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ ٹائیگر کا علاج کیا جائے گا اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔حکام نے کہا یہ معلوم نہیں ہے کہ ٹائیگر اور شیر جیسے جانوروں میں کورنا وائرس کیسے پھیلتا ہے لیکن ہم تمام جانوروں کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں اور چڑیا گھر میں موجود شیر کی نسل کے دیگر جانوروں میں بیماری کی فی الحال مشکوک علامات نہیں ہیں۔ نیویارک میں موجود چاروں چڑیا گھر16 مارچ سے عوام کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ چاروں چڑیا گھروں میں موجود جانور اور ملازمین کیلئے اب نئے سرے سے اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں  نیویارک کورونا وائرس کا اصلی مرکز بن گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …