منگل , 19 اکتوبر 2021

کورونا وائرس؛ سری لنکن کرکٹرز باغبانی چیلنج میں مصروف

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں لاک سری لنکن کرکٹرز ان دنوں گھرمیں باغبانی چیلنج میں مصروف ہیں۔اس چیلنج کو سابق کپتان کمارسنگاکارا نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے گھر کے باغیچہ کی تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماضی میں لگائے گئے پودے اب پیداوار دینا شروع ہوگئے ہیں۔کمار سنگاکارا نے ان کے ساتھ تصاویر جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر پھل لگا دیکھ کر بہت خوش ہوں، یہ ہمارے گھر اور ہمسایوں کے لیے کافی ہیں۔ ایم سی سی کے صدر نے اپیل کی کہ آپ بھی گھر میں باغبانی کریں۔کمار سنگاکارا کی طرح جیون مینڈس، اینجلو میتھوز، ڈینش چندی مل، ڈریموتھ کرونا رتنے، دھیمکا پرشاد، تیشارا پیریرا اور دوسرے کرکٹرز بھی ہوم گارڈننگ کے اس چیلنج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی گھر پر رہنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …