جمعرات , 27 جنوری 2022

سعودی عرب میں نومولود بچہ کرونا وائرس کا شکار

ریاض: سعودی عرب کے شہر الدوامی میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے نومولود بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر الدوامی جنرل اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا نوزائیدہ بچے خالد کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا، بچے کو اسپتال کی ایمبولینس میں والدین کے ہمراہ طبی یونٹ نے گھر پہنچایا۔الدوامی کمشنری کے جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر شعبہ امراض اطفال ڈاکٹر احمد الرخیمی کا کہنا تھا کہ بچے کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد اسے طبی یونٹ کے ساتھ والدین تک پہنچادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور ٹیم ممبران کی جانب سے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور بچے کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …