جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کا حملہ

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس علاقوں پر بمباری کی۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …