بدھ , 24 اپریل 2024

کوروناوائرس سےمتعلق باکسرعامرخان کااہم دعوی

سابق عالمی چیمپئین باکسرعامرخان نےمہلک کووڈ 19 کوانسانی تخلیق قراردیاہے۔باکسرعامرخان نےدعویٰ کیاہےکہ کوروناوائرس انسانی تخلیق ہےجس کاتعلق فائیوجی ٹیکنالوجی سے ہے،سائنس دان ان سازشی نظریات کوپہلےہی مستردکرچکےہیں۔سوشل میڈیاپراپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےعامرخان نےکہاکہ لوگوں کوگھروں میں بندکرکےفائیوجی کے ٹاورزلگائےجارہےہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ یہ بھی ہوسکتاہےکہ حکومت نےآبادی کنٹرول کرنےکےلیےکوروناپھیلایاہوکیونکہ یہ بڑی عمروالوں کےلیےزیادہ خطرہ ہے۔

عامرخان نےکہا کہ انہیں اس بات پریقین نہیں کہ یہ وائرس چین سےپھیلااوراس کی وجہ چمگادڑیادوسرے جانوربنے،جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیوجی سےمتعلق قیاس آرائیاں عروج پرہیں اورلوگوں کی طرف سےمزاحمت کےواقعات بھی سامنےآئے ہیں۔واضح رہےکہ دنیا بھرمیں تباہی پھیلانےوالےمہلک کوروناوائرس سےمتعلق اب بھی قیاس آرائیاں ہیں۔ ماہرین اب بھی اس کےپھیلنےکی وجہ جاننےکی کوشش کررہےہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …