جمعہ , 22 اکتوبر 2021

کوروناوائرس کےدوران جعلی فون کالزسےہوشیاررہیں،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نےکوروناکی وباکےدوران جعلی فون کالزکےذریعےدھوکےبازوں سےہوشیاررہنےکامشورہ  دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دھوکے بازعناصرخود کوسرکاری اہل کاریابینکوں کا نمائندہ بن کرکال کررہے ہیں،کوروناکی وبا کےنام پراکاؤنٹ کی تصدیق کےلیےاکاؤنٹس،پےمنٹ کارڈزاورپن کوڈز سمیت ذاتی معلومات پوچھیں جارہی ہیں،عوام اوربینک صارفین اپنی ذاتی معلومات اوراکاؤنٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دیں۔مرکزی بینک کاکہناہےکہ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک یاکوئی سرکاری ادارہ بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے معلومات جمع نہیں کررہا اوراس قسم کی معلومات کبھی بھی براہ راست صارفین سے معلوم نہیں کی جاتیں۔

اسٹیٹ بینک نےکہاہےکہ صارفین دھوکےبازعناصرسےہوشیاررہیں اورایسی کالزکی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یابذریعہ ای میل اسٹیٹ بینک کوارسال کی جائیں۔اسٹیٹ بینک نےصارفین کوبینکاری خدمات کےحصول میں درپیش مشکلات کےازالےکےلیےہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔ بینک صارفین بینکوں سےمتعلق شکایات سمیت کوروناوائرس سےبچاؤسےناکافی اقدامات سے بھی مطلع کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک ہیلپ لائن نمبر درج  ذیل  ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …