پیر , 23 مئی 2022

بھارت : چھتیس گڑھ میں ’’گاربیج ہوٹل‘‘ کھل گیا

بھارت میں کچرا دو کھانا لوکی منفرد پیش کش نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ کھلا ہے جہاں کھانا کھانے کیلئے آپکو پیسے دینے کی ضرورت نہیں بس کچرا لائیں اور مفت کھانا کھائیں۔ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپورمیں گاربیج کیفے نامی ہوٹل کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص پلاسٹک کا کچرا لائے گا اُسے بالکل مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ہوٹل  مالک کے مطابق ایک کلو کچرا جمع کروانے سے ایک وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ہوٹل کو آدھا کلو کچرا حوالے کرنے کے بدلے مفت ناشتے کے مزے اڑائے جاسکتے ہیں۔

مالک کے مطابق وہ اپنے شہر کو پلاسٹک سے صاف کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ اعلان کیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیفے کس فلاحی یا سرکاری تنظیم کی جانب سے کھولا گیا۔دو سری جانب شہری بھی اس انوکھے ریسٹورنٹ کی آفر سےخوش ہیں اور خوب سارا پلاسٹک کا کچرا لائے جارہے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ جب انہیں ریسٹورنٹ کے بارے میں علم ہوا تو وہ اپنے گھر میں جمع ہونے والا کچرا لے کر یہاں پہنچے جس کے بدلے بالکل مفت کھانا ملا۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کی جانب سے جمع کرایا جانے والا کچرا میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرتے ہیں تاکہ اُسے تلف کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سادہ سی تصویر میں غلطی کہاں ہے

ہم اکثر سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایسی تصویری پہیلیاں لے کر آتے ہیں جن …