جمعہ , 27 مئی 2022

پھولوں سےتیارکردہ دُنیاکاسب سےبڑاقالین

دبئی میں خوبصورت مہکتے رنگ بر نگے پھولوں سے دُنیا کا سب سے بڑا فلاور کارپٹ تیار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہزاروں افرادنے 50ٹن سے زائد رنگ برنگے پھولوں کی مدد سے ایک لاکھ اسکوائر فٹ قالین بڑا قالین بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی میں دُنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا قالین کے ریکارڈ کا عزم لئے ہزاروں افراد پارکینگ ایریا میں جمع ہو ئے جہا ں بچوں ،بڑوں اور بزرگوں سمیت پانچ ہزار سے زائد افرادنے مل کر سات مختلف رنگوں کے 50 ٹن سے زائد پھولوں سے ایک لاکھ اسکوائر فٹ قالین بنانے میں حصہ لیا ۔واضح رہے کہ پھولوں کے قالین کی تکمیل کے بعد اسے باقاعدہ طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شا مل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …