ہفتہ , 28 مئی 2022

بھارت کی حکمراں جماعت کی رہنما کی فائرنگ کرکے کورونا کو بھگانے کی کوشش

بھارت میں مودی کی جماعت کی معروف مقامی رہنما منجو تیواری نے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ” گو کورونا گو” کے نعرے لگاتی رہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مودی کی جماعت کی معروف مقامی رہنما منجو تیواری نے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ” گو کورونا گو” کے نعرے لگاتی رہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کی اپیل پر ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اور کورونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے اپنے وزیراعظم کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ” گو کورونا گو” کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔منجو تیواری نے نہ صرف ہوائی فائرنگ کی بلکہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر اپوزیشن جماعتوں سمیت عوام نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے خاتون رہنما کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حکمراں جماعت کی رہنما کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اپنے غیر قانونی اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے یوم یکجہتی ہولی کی طرح منایا اس لیے آتش بازی کی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …