جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب دیا جائیگا: یمن کی فوج کا اعلان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اور اماراتی اتحاد کے پے درپے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور اماراتی اتحاد کی جانب سے حملے جاری رہنے کی صورت میں انھیں یمن کی فوج دندان شکن جواب دے گی۔

الجزیرہ ٹی وی جینل نے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اور اماراتی اتحاد نے 300 مرتبہ حملہ کیا اور یمن کی فوج یمنی عوام کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب ضرور دے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …