جمعہ , 19 اپریل 2024

ریڈ کراس کی ایران میں عالمی انسانی امداد کی منتقلی کیلئے ایک مالی چینل بنانے کی کوشش

تہران: ایران میں قائم عالمی ریڈ کراس کمیشن کے دفتر کی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی انسانی امداد کی منتقلی کے لئے ایک مالی چینل قائم کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔یہ بات "باربارا ریزولی” نے بدھ کے روز ایرانی انجمن ہلال احمر کے سربراہ "کریم ہمتی” کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس کے نتیجے میں بعض ایرانی بیماروں سمیت طبی کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر اپنی تعزيت کا اظہار کیا۔

ریزولی نے کہا کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایرانی انجمن ہلال احمر کی کوششوں کی حمایت کے مقصد سے 500 ہزار سوئس فرانک ادا کرے گی۔ایرانی انجمن ہلال احمر نے کہا کہ ہم فی الحال مالی اور غیرمالی عالمی انسان دوستانہ امداد کو حاصل کرنا، کورونا وائرس کے شکار بیماروں کے علاج کے لئے ادویات اور ضروری سامان سمیت وینٹیلیٹروں کی درآمدات کے لئے مشکل کا سامنا ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …