ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی کامیابی اور امریکہ کی ناکامی ہوئی ہے؛ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ

ایران کی مرکزی بینک کے سربراہ نے یورپ میں ایران کے مرکزی بینک سے رقوم کو منتقل کرنے اور اس پر قبضہ جمانے کی امریکی کوشش کو ناکام بنا نے کا اعلان کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے آج  بدھ کے روز کہا کہ سنٹرل بینک کی قانونی کارروائی کے بعد یورپ میں ایران کے مرکزی بینک سے رقوم کو منتقل کرنے اور اس پر قبضہ جمانے کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

عبدالناصر ہمتی کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ میں امریکی  اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی  کرنے سے ایران کی سنٹرل بینک کودو کامیابی حاصل ہوئی۔ہمتی نے مزید کہا کہ کلیئر اسٹریم لکسمبرگ(Clearstream )میں ایران کی مرکزی بینک کے 15 جنوری 2016 سے ضبط کیے گئے 6۔1 ارب ڈالر کی ضبطگی ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لکسمبرگ کی عدالتوں کی ایک اور شاخ سے عارضی حکم جاری ہونے کے بعد اسی فنڈز کو امریکہ منتقل کرنے اور نائن الیون میں ملوث ہونے پر ایران کیخلاف جھوٹے الزم لگانے والوں کے درمیان تقسیم کرنے کو روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …