جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ کی دھمکی پر عالمی ادارہ صحت کا سخت رد عمل

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بننے والی نازک صورتحال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر بروس ایلوارڈ نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جس نے چین سمیت کورونا وائرس میں مبتلا دیگر ممالک کی یکساں مدد کی ہے اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ بروس ایلوارڈ نے ٹرمپ کی فنڈز بند کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک خطرناک وائرس سے نبرد آزما ہے اور یہ وقت فنڈنگ روکنے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مشیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے ہم نے صرف چین کی مدد نہیں کی بلکہ دوسرے ممالک سمیت اسپین کی بھی مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے لیے جانبدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سست روی کے ساتھ فیصلے اور اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …