جمعرات , 25 اپریل 2024

ماہرین نے انسانی جین میں ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا کا خاتمہ کرسکتی ہیں

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نے انسانی جین میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔ماہرین کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ان کے اختیار کردہ طریقے سے کسی شخص میں کورونا وائرس ہونے یا نہ ہونے کا پتا بھی لگایا جاسکے گا۔ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے ماہرین نے انسانی جین میں کورونا سے مزاحم قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود د ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا گیا ہے جو کورونا وائرس کو غیر مؤثر کرسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق تبدیلیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک ہزار انسانی جینز کا تجزیہ کیا گیا، یہ تحقیقی تجزیہ بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع بھی ہوا ہے۔ماہرین کو امید ہے کہ پاکستانی لوگوں کے جینوم کی تفصیلات کے بعد اس عمل کو تیزی سے پھیلایا جاسکتاہے اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکتی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …