منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان، مسلح افراد کے حملے میں بینک کے 5 اہلکار جاں بحق

مسلح افراد نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو فائرنگ کے قتل کر دیا۔آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان پولیس نے جمعے کے روز کہا کہ مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو مسلح افراد نے ہرات شہر واپسی کے موقع پر کہسان کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بینک کے اہلکار، سکیورٹی فورسز کو بتائے بغیر سفر کر رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …