ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہندوستان میں کورونا سے 228 ہلاک، 6771 متاثر

وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر اس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6771 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 635 متاثرین صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ہندوستان میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1364 لوگ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کی روک تھام کے پیش نظر اس وقت ہندوستان میں اکیس دن کا ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …