جمعرات , 18 اپریل 2024

کیا آپ بالوں میں تیل لگانے کا درست طریقہ جانتے ہیں؟

اچھے بالوں اور ان کی بہترین نشونما کے لیے بالوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے اور بالوں کا خیال رکھنے کا سب سے عام طریقہ سر میں تیل لگانا ہوتا ہے۔

ہم بچپن سے ہی اپنے بالوں میں تیل لگاتے آ رہے ہیں کیونکہ اس سے بال مضبوط، گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں اور بالوں کی نشونما بھی اچھی ہو جاتی ہے۔آج ہم آپ کو تیل لگانے کے درست طریقہ کار کے حوالے سے بتائیں گے اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ ہم تیل لگاتے ہوئے ایسی کون کون سے غلطیاں کر جاتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

بالوں میں تیل لگانے کا درست طریقہ

1۔ بالوں کی جڑ سے لے کر سِروں تک مساج کریں

اکثر ہم تیل لگاتے وقت سب سے زیادہ سر کی جلد پر ہی توجہ دیتے ہیں اور تیل کا مساج صرف اور صرف سر کی جلد کا ہی مساج کرتے ہیں لیکن ہمارے بالوں کو سر کی جلد سے لے کر بالوں کے آخر تک تیل کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تیل لگاتے وقت بالوں کی جلد اور ان کے سِروں تک اچھی طرح تیل لگائیں۔

2۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار  بالوں میں تیل لگائیں

ہفتے میں صرف ایک بار تیل لگانا بالوں کے لیے کافی نہیں ہوتا بلکہ بالوں کی اچھی نشونما کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اچھی طرح تیل لگائیں۔

بالوں میں تیل لگاتے وقت ہم کیا غلطیاں کرتے ہیں؟

1۔ بالوں میں دیر تک تیل لگا رہنے دینا

اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ زیادہ دیر تیل لگانے سے بال اور زیادہ اچھے ہو جائیں گے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، آپ بالوں میں تیل لگانے کے 3 سے 4 گھنٹے بعد بال دھو سکتے ہیں۔

2۔ تیل لگانے کے فوراً بعد بالوں میں کوئی اور چیز نہ لگائیں

تیل لگانےکے فوراً بعد بالوں میں کسی بھی قسم کا ماسک یا کوئی اور چیز نہ لگائیں کیونکہ اس طرح کرنے سے بالوں میں تیل ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتا۔

3۔ بالوں میں ضرورت سے زیادہ تیل نہ لگائیں

ہم اکثر اپنے بالوں میں ضرورت سے زیادہ تیل لگا لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمارے بال زیادہ اچھے ہو جائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہے، بالوں کو جتنی ضرورت ہے اتنا ہی تیل لگانا چاہیے، زیادہ تیل لگانا بالوں کے لیے مفید نہیں ہوتا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …