ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ ،4 شہری زخمی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کی گئی ،جس کی زد میں آکر15سالہ لڑکی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شاردہ ، دھدنیال ، شاہ کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے بیسن ولی اورچہاری گاوں میں 15 سالہ لڑکی سمیت 4 معصوم شہری شدید زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹے میں متعدد بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی تاہم پاک فوج نے موثرجوابی کارروائی کی ، اور توپ خانے کے ذریعے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔پاک فوج نے صرف ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جن سے فائرنگ ہو رہی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارت 708 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 42 افراد ذخمی ہوچکے ہیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …