اتوار , 5 دسمبر 2021

مدینہ منورہ کی 06 کالونیوں میں مکمل کرفیو نافذ

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مدینہ منورہ کے چھے علاقوں میں جمعہ کے روز سے تاحکم ثانی مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدینہ شہر کے جن علاقوں میں مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، الاسکان کے بعض حصےاور بنی خدرہ کے محلے شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان علاقوں میں رہنے والوں کے لیے کرفیو کی پابندی لازمی ہوگی کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔‘

بیان کے مطابق مکمل کرفیو کے بعد وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں کے لیے مستقل بنیادوں پر غذائی اشیا مہیا کریں۔دوسری جانب وزارت صحت کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مکمل کرفیو والےعلاقوں کے مکینوں کی صحت سے متعلق امور کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کا عمرے کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو …