جمعہ , 19 اپریل 2024

کھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہونگی، برطانوی ماہرین

برطانوی ماہرین نے کھیلوں کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظرکھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہوں گی۔ماہرین نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود کھیلوں کے مقابلے جلد شروع نہیں ہوں گے، بلکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے 4 ہفتوں کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں حفاظتی اقدامات کے بعد تماشائیوں کے بغیر ہفتوں جاری رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں لاک ڈاؤن کی وجہ کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں ، کلوز ڈ ڈور میں بھی میچز کے لیے 200 سے 300افراد کی اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد ضرورت ہو گی۔کورونا وائرس پر جب تک مکمل قابو نہیں پایا جاتا اسٹیڈیمز خطرے سے خالی نہیں ہوسکتے، کوئی ایک شخص بھی دیگر شائقین کےلیے وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ کراؤڈ کے ساتھ میچز کرانے کا فیصلہ جلد کرنا کسی بھی طور آسان نہیں ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …