منگل , 30 نومبر 2021

قومی ہاکی پلیئرز کو گھروں پر 20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھروں پر 20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔کورونا وائرس کے سبب اس وقت مُلک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، ایسے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی کھلاڑیوں کو گھر میں ٹریننگ کرنے کا پلان دے رکھا ہے۔خواجہ جنید کےمطابق کھلاڑیوں کو گھروں پر20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے آئندہ ہفتے بھی تینوں شعبوں فوڈ ، فزیکل اور اسکلز ٹریننگ پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔خواجہ جنید کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے ہدایات کےتحت ہوم ورک کی ویڈیوز بھجوائی ہیں،انہوں نے ٹریننگ میں دلچسپی ظاہر کی اور اُن کی پرفارمنس بھی حوصلہ افزا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا پلان تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پیرا لمپکس؛ ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں

گوجرانوالہ: پیرا لمپکس میں ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں جاری …