جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

انگلش پریمیئر لیگ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، رچرڈ بیون

انگلش فٹبال لیگ ایسوسی ایش کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ بیون کا کہنا ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز سے قبل لیگ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو صحت مند اور مکمل فٹ ہوئے بغیر لیگ شروع کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔انگلش فٹبال لیگ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ بیون کا کہنا ہے کہ لیگ کے دوبارہ آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے بعد ہی لیگ کا آغاز ہوسکے گا۔رچرڈ بیون نے کہا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے وباروہ آغاز کے لیے خط لکھ دیا ہے، ای ایف ایل کا کہنا ہے موسم گرما میں لیگ دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو صحت مند اور مکمل فٹ ہوئے بغیر لیگ شروع کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کا دوبارہ آغا ز کب تک ہوسکے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن وہ پر امید ہیں کہ اپرل کے آخر میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول 82 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔مانچسٹر سٹی 57 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ لیسسٹر سٹی 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

راشد خان کے استعفے کے بعد افغانستان نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سے راشد خان کے استعفے …