جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

ایرانی ہینڈبال ٹیم ایشین کلب کپ کے مقابلوں میں شریک ہوگی

کرمان: ایرانی صوبے کرمان کی مقامی ہینڈبال ٹیم "مس کرمان” نے ملک کی پریمیئر ہینڈ بال لیگ میں فتح حاصل کرلی اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کرے گی۔یہ بات ایرانی ہینڈبال فیڈریشین کے تعلقات عامہ کے سربراہ "سعید قرایی” نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ، کھیلوں کے دیگر مقابلوں کی طرح ، ملک کے پریمیئر ہینڈ بال لیگ کے مقابلوں کو بھی بند کردیا گیا تھا اور گذشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ ان مقابلوں کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔قرایی نے کہا کہ ایرانی ہینڈبال فیڈریشین کے مطابق، "مس کرمان” ٹیم نے 14 مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ پریمیئر لیگ کے مقابلوں میں فتح حاصل کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

راشد خان کے استعفے کے بعد افغانستان نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سے راشد خان کے استعفے …