بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں پانی، بجلی اور نکاسی آب کے شعبوں میں 250 منصوبوں کا نفاذ ہوگا

تہران: ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک کے پانی، بجلی اور نکاسی آب کے شعبوں میں 250 منصوبوں کا نفاذ ہوگا اور اس کیلئے 50 ہزار اڑب تومان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان” نے پیر کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملک کے اندر 9 بڑے دیموں کا افتتاح ہوگا اور ساتھ ہی دیگر صوبوں میں 9 بڑے ڈیموں کو پانی سے بھرنے کے مرحلے تک پہنچائیں گے۔اردکانیان کا کہنا ہے کہ آبپاشی اور نکاسی آب کے نیٹ ورکس کی تعمیر کے ساتھ تقریبا 54 ہزار ایکڑ کے رقبے پر مشتمل زرعی اراضی، کاشت کے لئے تیار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران 9 واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس، 11 نکاسی آب پلانٹس کا نفاذ ہوگا جن کے ذریعے ملک کے 1400 گاؤں میں رہنے والے 700 ہزار افراد کیلئے صاف پانی کی فراہمی ہوجائے گا۔

ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں بھی 2100 میگاواٹ پر مشتمل 12 بجلی پاور پلانٹس سمیت شمسی اور ہوا کے قابل تجدید پاور پلانٹس کا نفاذ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر بجلی پاور پلانٹس اور 1900 کلومیٹر سے زائد ٹرانسمیشن لائنوں کی آپریشنل بھی رواں سال کے منصوبوں میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …