جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی صوبے مازندران میں 2 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات کی برآمدات

نوشہر: ایرانی شمالی صوبے مازندران کے ڈائریکٹر برائے زرعی مصنوعات نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس صوبے میں 2 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار "ہادی ایزدی” نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں سو فی فیصد اضافہ کا ریکاڈ کیا گیا ہے۔

ایزدی کا کہنا ہے کہ مازندران کے برآمد شدہ زرعی مصنوعات کے 75 فیصد کا حصہ ھٹی پھلوں پر مشتمل ہیں اور ان کے دیگر 25 فیصد کا حصہ بھی کیوی فروٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان زرعی مصنوعات کو روس، عراق، عمان، قطر، افغانستان اور بحیرہ کسپین کے کنارے میں آباد ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے مازندارن میں اڑھایی ایکڑ کے رقبے پر مشتمل اراضی زیر کاشت ہیں اور اس صوبے کو زرعی مصنوعات کی پیداوار میں ملک کی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ایزدی نے کہا کہ صوبے مازندران میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ کے رقبے پر مشتمل میں باغات میں 30 لاکھ ھٹی پھلوں اور کیوی فروٹ کی پیداوار کی گئی ہے جس سے ان دو فصلوں سے متعلق ملک کی ضروریات کے آدھا حصہ کی فراہمی ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …