جمعہ , 19 اپریل 2024

کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف

کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان میں ایک سائیبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب کو 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نےکہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …