بدھ , 24 اپریل 2024

کرونا وائرس پر بنی پہلی فلم اسی ماہ ریلیز ہوگی

اوٹاوا : کینیڈین ڈائریکٹر کی ہدایت کاری میں عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق فلم تیار کرلی گئی، جسے اپریل اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کو خوفزدہ کرنے والی عالمی وبا کرونا وائرس پر فارسی نژاد کینیڈین ڈائریکٹر مصطفیٰ کیشوری کی ہدایت کاری میں فلم کی عکس بندی مکمل کرلی گئی جسے رواں ماہ کے آخر میں مداحوں کےلیے پیش کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ‘کرونا’ کی عکس بندی شمالی امریکا میں کی گئی ہے جسے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے لاک ڈاؤن ہونے سے 10 روز قبل 14 فروری کو ہی مکمل کرلیا گیا تھا۔

مصطفیٰ کیشوری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم مداحوں کو ایک دوسرے کو مختلف انداز سے دیکھنے میں مدد فراہم کرے گی اور مجھے امید ہے کہ اس فلم کی وجہ سے ہم متحد ہوسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ ہم نے 14 فروری کو ہی مکمل کرلی تھی اور رواں ماہ کے اختتام پر فلم ریلیز کردیں گے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا کی آدھی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی ہے اور اب تک 210 ممالک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں امریکا سرفہرست ہے جبکہ دنیا بھر میں 18 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …