ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی مسلح افواج الٰہی مشن پر گامزن ہیں: بری فوج

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی سرحدوں کی مختلف دیجیٹل ٹکنالوجیز اور دیگر مروجہ طریقوں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے ایرانی فوج کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج منجملہ بری فوج کی اصل ذمہ داری ایران کی خود مختاری، ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا دفاع ہے اور ایران کی بری فوج نے ولایت فقیہ کے زیرسایہ اس الہی مشن کو اب تک بخوبی انجام دیا ہے-

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے دیگر ملکوں خاص طور پر امریکی فوج سے میں ایران کی مسلح کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں مسلح افواج کی کمان امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے نائب کے ہاتھ میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بنیاد الہی مشن پر عمل کرنے پر استوار ہے۔ سترہ اپریل ایران میں فوج کا قومی دن ہے –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …