ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا دور میں ایران پر لگی پابندیاں ناقابل معافی جرم ہے؛عراقی ترکمن اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل

بغداد: عراقی ترکمن اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا دور میں ان پابندیوں کے تسلسل کا مطلب نسل کشی اور ناقابل معافی جرم ہے۔یہ بات جاسم محمد جعفر البیاتی نے بدھ کے روز ارنا کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ضروریات، خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین کا کیا قصور ہے؟عراقی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی کرنسی کے مقابلہ کرنے کا مطلب مساکین اور ایران کے عوام سے لڑنا ہے اور اس طرح کی اقتصادی جنگیں اقوام متحدہ اور اس کے با اثر ممالک کے خلاف بین الاقوامی جرائم میں شامل ہیں۔البیاتی نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام اور حکومتوں کو ایسے وقت میں جب کرونا پوری انسانیت کو دہمکی دے رہا ہے، ایران کے عائد محاصرے کے خاتمے کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔

انہوں نے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو انسانیت سے دور اور بلاجواز جنگ قرار دیا جس کا مقصد آزاد قوموں کو ذلیل کرنا، کمزور کرنا اور ان ممالک پر مسائل کو مسلط کرنا ہے۔چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 ء میں کورونا وائرس کا آغاز ہوا جو اب دنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 2 ملین افراد اس سے مبتلا ہوگئے ہیں۔اب تک دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 126688 ہے جن میں سے 4683 افراد کا تعلق ایران سے ہے۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 48،129 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 74،877 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4،683 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …