جمعرات , 25 اپریل 2024

کرونا کی تشخیص کیلیے سپاہ پاسداران کی نئی کامیابی کی رونمائی

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کرونا کی تشخیص کیلیے سپاہ پاسدارن کی نئی کامیابی کی رونمائی کردی۔بریگیڈیر جنرل "حسین سلامی نے آج  بروز بدھ  سپاہ پاسدارن کی نئی کامیابی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ یہ کامیابی ایک ابھرتا ہوا اور انوکھا رجحان ہے جو ملک میں کرونا پھیلنے کے بعد ایرانی رضاکار فورسز  کے ذریعے خلوص کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

جنرل "حسین سلامی’ نے کہا کہ یہ ڈیوائس 5 سیکنڈ میں کرونا سے متاثرہ جگہ کی تشخیص دیتا ہے، اس ڈیوائس کو بڑے پیمانے پر اسکریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کرونا کی تشخیص کیلیے خون کی ضرورت نہیں ہے۔جنرل سلامی نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز سائنسی رجحان ہے اور مختلف اسپتالوں میں  ٹیسٹ کیا گیا ہے جس نے 80 فیصد سے زیادہ درستگی کا جواب دیا ہے اور کسی بھی قسم کے وائرس کی تشخیص کیلیے استعمال ہوتا ہے۔اس تقریب میں ایرانی بسیج مستضعفین تنظیم کے سربراہ جنرل’ غلامرضا سلیمانی’ اور جنرل حسین سلامی شریک تھے۔

چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 ء میں کورونا وائرس کا آغاز ہوا جو اب دنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 2 ملین افراد اس سے مبتلا ہوگئے ہیں۔اب تک دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 126688 ہے جن میں سے 4683 افراد کا تعلق ایران سے ہے۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 48،129 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 74،877 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4،683 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …