ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئی سی سی کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرنے پرغور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرنے پر سوچنا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی عالمی وبا سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو پروگرام کے مطابق جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے، آئی سی سی حکام نے چیمپئن شپ کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غورہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، حالات نارمل ہونے میں کتنا مزید وقت لگ سکتا ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی، ٹیسٹ چیمپئن کے مستقبل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے کسی نتیجہ پر پہنچیں گے، لیکن ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، یہ صورت حال آئی سی سی کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ کورونا وائرس کی پہلے ہی نذر ہوچکا ہے، آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا جاچکا، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ بھی ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ساتھ میچز بھی ہونا ہیں، موجودہ صورت حال میں ان تمام میچز کا پروگرام کے مطابق ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتے جارہے ہیں۔خیال رہے پاکستان ٹیم کےہیڈکوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرکے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، موجودہ شیڈول کے تحت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جون 2021 میں لارڈز میں شیڈول ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …