جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران آئی ایم ایف جی 24 کا پہلا نائب صدر بن گیا

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جی 24 گروپ کے پہلے نائب صدر بن گیا۔ایرانی مرکزی بینک کے ڈپٹی "پیمان قربانی” نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جی 24 گروپ کے ورچوئل اجلاس میں حصہ لے  کر تقریر کی ، جس کے بعد ایران کو اس گروپ کا پہلا نائب صدر منتخب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور یکطرفہ مالی اور تجارتی پابندیوں کے آغاز کے سلسلے میں ، کرونا وائرس اور دیگر ضروری اشیاء سے نمٹنے کے لئے درکار اہم طبی سامان کی درآمد اور فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

قربانی نے مزید کہا کہ جیسا کہ جی 24 گروپ کے بیان کے مطابق، یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی تنظیمیں زیادہ سے زیادہ مالی اور تکنیکی مدد جی 24 کے ممبر ممالک کو مساوی ، منصفانہ اور غیر امتیازی بنیادوں پر فراہم کی جائے۔جی 24 گروپ 1971 کے آخر میں مالیاتی اور مالی ترقی کے میدان میں ترقی پذیر ممالک کے مقامات کو مربوط اور فروغ دینے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ مالی بحران کے بعد، 1971 کے  نومبر کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …