جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی شمالی صوبے مازندران میں سیاحت سے 2 ملین ڈالر کی آمدنی

ساری: ایرانی شمالی صوبے مازندران کی ثقافتی اور دستکاری تنظیم کے منیجر ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس صوبے سے غیر ملکی سیاحت کے ذریعہ تقریبا 2 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔یہ بات "سیف اللہ فرزانہ” نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے مازندران کے غیر ملکی زرمبادلہ سیاحوں کی آمد اور دستکاری کی برآمدات سے حاصل ہوگیا جو سخت پابندیوں کے باوجود ماضی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔فرزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 110 ہزار سیاحوں نے اس صوبے کا دورہ کیا  اورغیر ملکی سیاحوں کی آمد سے صوبے کے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں نمایان اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے 11 مہینے کے دوران دستکاری کی گھریلو فروخت سے 122 ارب ریال سے زیادہ ہوگئی اور اس کے علاوہ اس صوبے سے دستکاری کی برآمدات، سیاحوں کی آمد اور کسٹم 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوگئی

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …