ہفتہ , 20 اپریل 2024

شین واٹسن اور کیون پیٹرسن پی ایس ایل میں شرکت کیلئے رضامند

معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس  لے کر اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے میڈیا سے آن لائن بات کرتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شین واٹسن نے اگلے برس پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی  بھی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انہوں نے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی  ہے اور اب وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کریں گے۔علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونے والی لیگ میں نظر آئیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …