جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈالرکےمقابلےروپےکی قدرمیں اضافہ،ڈالر3.38روپےسستاہوگیا

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت3 روپے 38 پیسےکم ہوکر163.50 روپےکی سطح پرآگئی ہے۔فاریکس ڈیلرزکےمطابق کاروباری ہفت کےآخری روزانٹربینک میں امریکی کرنسی 163 روپے 50 پیسے کی ہوگئی۔واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89 روپےکی بلندترین سطح تک پہنچ گیاتھاتاہم 7 اپریل سےاب تک ڈالرکی قیمت 4.39 روپےکم ہوچکی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سےگزشتہ روزشرح سود میں 2 فیصد کمی اورآئی ایم ایف سےپاکستان کےلیے1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے خوش آئند ثمرات نظرآنےلگےہیں جس کےبعدآج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.38 پیسےکمی جبکہ کاروباری  ہفتےکےآخری روز پاکستان  اسٹاک  مارکیٹ نفسیاتی  حدعبورکرگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …