جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران میں 9۔2 ملین ٹن چاول کی پیداوار

تہران: ایران میں گزشتہ سال کے دوران 9۔2 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی جس کی اہم وجہ گزشتہ مارچ اور اپریل مہینوں کے دوران ملک بالخصوص گلستان اور خوزستان کے صوبوں میں خوب بارش تھی۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وزرات زراعت کی خاتون دائریکٹر برائے اناج اور بنیادی مصنوعات کے امور "فرامک عزیر کریمی” نے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران ملک میں چاول کے زیر کاشت اراضی تقریبا 605 ہزار ایکڑ کے رقبے پر مشتمل تھے۔کریمی نے کہا کہ ان اراضی کے 70 فیصد کا حصہ شمالی صوبوں گیلان اور مازنداران ( تقریبا 427 ہزار ایکڑ کے رقبے) میں واقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں چاول کے زیر کاشت اراضی میں 38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وہ 605 ہزار ایکڑ کے رقبے سے 834 ہزار ایکڑ کے رقبے میں بڑھ گئے ہیں۔کریمی نے کہا کہ چاول کی کم سے کم 65 فیصد کی پیداوار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں گزشتہ سال کے دوران 9۔2 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی ہے جو ایرانی ادارہ شماریات کے مطابق یعنی 35 کلوگرام فی کس کھپت کے پیش نظر، یہ ملک کی ضروریات کے عین برابر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …