بدھ , 24 اپریل 2024

شام کے عوام نے امریکی فوج کو پسپا کردیا

شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے عوام، امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے قامشلی کے مکینوں نے شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج امریکی فوج کی 4 بکتر بند گاڑیوں کو جو تل خمیس کے علاقے  سے  گذرنے کی کوشش کر رہی تھیں ان کے راستے کو روک دیا جس کے بعد امریکہ کی بکتر بند گاڑیاں اپنے اڈوں کی جانب جانے پر مجبور ہوئیں۔اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے خلاف قامشلی کے عوام نے مزاحمت ایسے میں کی کہ انھیں جنگی طیاروں کی حمایت حاصل تھی۔شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قامشلی کے مکین امریکی فوجیوں کی تاک میں رہتے ہیں اور جب بھی وہ اس علاقے سے گذرنے کی کوشش کرتے ہیں علاقے کے مکین ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …