جمعہ , 19 اپریل 2024

چین، کورونا وائرس سے 1300 نئی ہلاکتیں

چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نقطہ آغاز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہاں کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مزید ایک ہزار تین سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔حال ہی میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد چین میں کورونا وائرس کے سبب جان دینے والوں کی کل تعداد چار ہزار چھے سو بتیس تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک چین میں بیاسی ہزار سات سو سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریبا اٹھتر ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھر اطلاعات ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی بنا پر سیاحتی مراکز کے بند ہو جانے کے سبب چینی ایئرلائنز کو سال کے ابتدائی تین ماہ میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس دنیا کے دو سو گیارہ ممالک میں اپنے پاؤں جما چکا ہے جن میں تیئیس لاکھ تیس ہزار سے زائد لوگ اس وبا کی زد پر آئے ہیں جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …