جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی مسلمان مساجد میں جمعہ پڑھ کر گناہ کا کام کر رہے ہیں؛ سعودی مولوی

ریاض: ایک سعودی عالم دین عاصم الحکیم نے پاکستان، انڈیا اور نائجیریا میں لاک ڈاؤن کے باوجود جمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ پابندی کے باوجود باجماعت نماز کی ادائیگی کے ذریعے خود کو ریمبو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سعودی عالم دین نے ایک ٹی وی چینل پر وگرام کے دوران کہا کہ موجودہ حالات میں مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی غلط اور گناہ کا کام اور خود غرضی پر مبنی ہے۔
” کل میرا دوسرا ہفتہ تھا جب میں نے گھر پر ہی جمعہ کی نماز ادا کی، گزشتہ 19 روز سے ہم مسجد نہیں جاسکے جس سے ہمارا دل ٹوٹا ہوا ہے لیکن اسلام خواہشات کا دین نہیں ہے بلکہ یہ ایک دلیل والا دین ہے جو آپ کے اعمال کے نتائج سے آگاہ کرتا ہے۔”انہوں نے کہا کہ پاکستان، انڈیا اور نائجیریا کے مسلمان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کی نماز ادا کر رہے ہیں۔
” میرے بھائیو! ریمبو نہ بنو، آپ کیلئے موت کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ، آپ جا کر مر سکتے ہیں لیکن دوسرے لوگوں کو انفیکٹ کیوں کر رہے ہیں؟”جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور نمازیں گھر پر ہی ادا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مسجد میں جا کر کسی اجتماع کا سبب نہ بنیں۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران نماز اور تراویح گھر پر ہی اپنے بھائی، بیٹوں اور بھتیجوں کے ساتھ ادا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ رمضان کے دوران مسجد میں جا کر کسی اجتماع کا سبب نہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ جس مسئلے پر اتفاق رائے ہوجاتا ہے.اس کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اتفاق رائے کے بعد کسی شخص کی رائے بس اس کی ذاتی رائے رہ جاتی ہے، ہمیں حدود و قیود کا خیال رکھنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ کراچی میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس ہوا جس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں، ابتداء میں ہماری اور ان کی تجاویزمشترکہ تھیں جبکہ بھارت کے علماء کی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریباً اس کے برابر تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …