جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا میں کرونا کے سبب اموات کی تعداد 40 ہزار سے متجاوز

امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب مزید 1997 افراد وفات پا گئے۔ اس طرح اتوار تک ملک میں اس وبائی مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 40661 ہو گئی۔ یہ اعداد و شمار جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ ان ے مطابق امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے 759086 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اطالیہ کے مقابلے میں تقریبا دو گنا تعداد ہے جو مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ادھر چین کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے روز کرونا کے کسی مریض کے فوت ہونے کا اندراج نہیں ہوا۔ تاہم 19 اپریل کو اس وبا کے 12 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل 18 اپریل کو کرونا کے 16 کیس سامنے آئے تھے جب کہ کسی مریض کی موت درج نہیں ہوئی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اس بات کی تیاری کر رہا ہے کہ آیا اسے کرونا وائرس کے انسداد کے اقدامات میں نرمی کرنا ہے یا نہیں۔ پیر کے روز ملک میں کرونا کے صرف 9 کیس درج ہوئے جب کہ کسی مریض کی موت کا اعلان نہیں ہوا۔ اس طرح اب تک نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1440 ہے۔ ان میں 12 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے پیر کے روز کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں عمومی گوشہ نشینی کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کرے گا۔ اس کے بعد قیود کی سطح کو کم کر دیا جائے گا۔ آرڈرن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوزی لینڈ آئندہ پیر کے روز مؤرخہ 27 اپریل کو رات 11:59 پر عمومی گوشہ نشینی کے چوتھے مرحلے سے باہر آ جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …